کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، موٹر سائیکل سواراوباش نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی جس میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا ، وائرل فوٹیج مین راشد منہاس روڈ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کی ہے،طالبات نے کراچی پولیس چیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی ہے ، دریں اثنا آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کر نےکے معا ملے کا نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کرلیں۔دریں اثنا ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر جوہر آباد تھا نے میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرادیا گیا ، پولیس کاکہنا ہے کہ ویڈیو بنانے والی خاتون یا کسی مدعیہ نے اب تک پولیس سے رابطہ نہیں کِیا ، جبکہ واقعہ 3روز پرانہ ہے ، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔