• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اقتدار میں آکرتعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے گی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا راز تعلیم کے فروغ میں ہے ،تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو ہر شعبہ میں نظر انداز کیا گیا ہےخاص طور پر تعلیم کے میدان میں یہ صوبہ سب سے زیادہ بدحالی کا شکار نظر آتا ہے۔ بلوچستان کی کل آبادی میں ستائیس لاکھ بچوں کو سکولوں میں ہونا چاہئے تھا مگر صرف نو لاکھ بچے سکولوں میں جاتے ہیں جبکہ اٹھارہ لاکھ سکولوں سے باہر ہیں۔ شرح خواندگی مردوں میں 37فیصد اور خواتین میں 15فیصد ہےجبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح35فیصد سے بھی کم ہے، تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدا ن ، اعلیٰ تعلیم کے مواقع محدود ہیں، انہوں نے کہا کہ تعلیم کا فروغ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے، اور پارٹی اقتدار میں آکر تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنائے، بلوچستان میں تعلیم کو مفت اور معیاری بنائے جس تک ایک غریب کی رسائی بھی ممکن ہو۔ حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔
کوئٹہ سے مزید