پاکستان کے علاقے جنوبی وزیرستان سے ملحقہ فرنٹیئر ریجن میں چلغوزے کے جنگلات تقریباً 95,647 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں چلغوزے کے جنگلات شوال، بدر، پیرغر، انگور اڈہ میں پائے جاتے ہیں۔
اس مہنگے ترین خشک میوے چلغوزے کے درخت ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے علاقے میں 2000 سے 3350 میٹر کے درمیان اگتے ہیں۔
چلغوزہ پائن فاریسٹ، ایکو سسٹم، دیہی کمیونٹیز اور قریبی علاقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ڈی سی جنوبی وزیرستان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کو چلغوزے سے سالانہ 14 ارب روپے تک کی آمدن ہوتی ہے۔
ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پروسیسنگ پلانٹ آپریشنل ہونے سے مقامی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
دوسری جانب وزیرستان میں پائے جانے والے چلغوزوں سے متعلق مقامی تاجر کا دعویٰ ہے کہ جنوبی وزیرستان کا چلغوزہ افغانستان کے چلغوزے سے کئی گنا بہتر کوالٹی کا ہے۔