• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی فلم کا ٹیزر، مداحوں کے تاثرات پر والد بول پڑے

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر اپنے بیٹے بوبی دیول کی فلم اینیمل کے ٹیزر کے بعد مداحوں کے تاثرات پر بول پڑے۔ 

حال ہی میں فلم اینیمل کا ٹیزر جاری ہوا، جس میں بوبی دیول ممکنہ طور پر ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ 

فلم کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد مداحوں نے بوبی دیول کو ہی اینیمل قرار دے دیا۔ 

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں دھرمیندر نے اسی ٹیزر کی ایک جھلک شیئر کی اور ساتھ میں تحریر کیا ’میرا بیٹا معصوم اینیمل ہے۔‘

مداحوں نے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا، ایک نے کہا کہ ’اتنا بھی معصوم نہیں ہے پاجی۔‘

ایک نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھنے میں تو بہت ہی معصوم لگ رہا ہے۔‘ جبکہ ایک نے لکھا کہ ’معصوم بوبی دیول اب بیڈ بوئے بوبی دیول بن گیا ہے۔‘ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید