کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میں انگلینڈ نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت چار وکٹوں سے ہرادیا۔
گوہاٹی میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کے سبب 37 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔
بنگلادیش نے 9 وکٹ پر 188رنز بنائے، مہدی حسن میراز کے 74، تنزید حسن کے 45 رنز نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے ریس ٹوپلے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے ہدف 25ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ معین علی نے 39 گیندوں پر 56، جونی بیئرسٹو نے 34 رنز بنائے۔
ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلینڈ کو فتح کیلئے 197 رنز کا ہدف ملا تھا۔