• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کے بیان کا جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے ملکی مسائل پر مل بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو تباہی نہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ نقصان اٹھاتی ہیں فضل الرحمٰن کے بیان کاجواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے ، وہ مصنف ڈاکٹر فاروق عادل کی کتاب ”ہم نے جو بھلا دیا، تاریخ پاکستان کے گمشدہ اوراق“ کی تقریب رونمائی سےخطاب و میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں ، مولانا فضل الرحمٰن بڑی جماعت کے رہنما ہیں ان کا بیان الیکشن کمیشن نے دیکھ لیا ہوگا الیکشن کمیشن ہی اسکا مناسب جواب دے سکتاہے، نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں، چین اور پاکستان کے تعلقات سدا بہار ہیں اور انکا مستقبل بہت شاندار ہے۔
اہم خبریں سے مزید