• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماء عباس بہو، زارا نور بھابھی لانے کو تیار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن اور سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنے بیٹے کی منگنی کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ اسماء عباس کی اپنے بیٹے احمد عباس اور ہونے والی بہو کے ہمراہ چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ زارا نور عباسی اپنی بھابھی لانے کو تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر وائرل تصویر میں اسماء عباس کی اپنے بیٹے احمد عباس اور ہونے والی بہو کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے کی منگنی کی رسم انتہائی سادہ انداز میں کی۔

اس موقع پر احمد عباس اور ان کی منگیتر ایک دوسرے سے میچنگ کے جامنی رنگ کے لباس میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے کمنٹس میں ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سینئر اداکارہ اور اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات اور  مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید