اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فوادچوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس عدالت نے فواد چوہدری کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی، فواد چوہدری کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی۔منگل کو یڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل صفائی فیصل چودھری، پراسیکیوٹر خانزادہ خان بھی عدالت پیش ہوئے۔