• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی تقسیم کا ہے، بیرسٹر علی ظفر

بیرسٹر علی ظفر ۔ فوٹو: فائل
بیرسٹر علی ظفر ۔ فوٹو: فائل

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بھارت کو مزید ڈیم بنانے سے نہ روکا گیا تو پاکستان کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے ان کیمرا اجلاس کے بعد بیرسٹر علی ظفر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی تقسیم کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دریائے نیلم اور دریائے جہلم پر ڈیمز بنا رہا ہے، بھارت سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت مستقبل میں 3 ہزار مزید ڈیمز بنانے کا سوچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا انحصار پانی پر ہوتا ہے، یہ معاملہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، بھارتی ڈیمز کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے بریفنگ لی گئی ہے، فیصلہ ہوا ہے اس معاملے کے تکنیکی مسائل کو سامنے رکھ کر حکمت عملی بنائی جائے۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں کمشنر انڈس واٹر، وزارت قانون، دفتر خارجہ کے ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے، آئندہ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید