• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹس، کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیل سامنے آگئی

اے کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
اے کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کی 4 کیٹیگریز کے معاوضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کی ’اے‘ کیٹیگری کے 3 کرکٹرز کو تقریباً 60 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔ اے کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹس کی ’بی‘ کیٹیگری کے کرکٹرز کو 41 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے، اس درجے میں فخر زمان، حارث روف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ’سی‘ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ساڑھے 17 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے، اس کیٹیگری میں عماد وسیم اور عبداللّٰہ شفیق شامل ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹس کی ’ڈی‘ کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو 11 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، اس درجے میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللّٰہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ’ڈی‘ کیٹیگری میں شاہنواز ڈھانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ملنے والے ریونیو کا 3 فیصد حصہ بھی شامل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید