پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے یہاں سے خوشی کی خبر آگئی۔
آغا علی کے بڑے بھائی و اداکار علی سکندر نے آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی تمام خبروں کی تردید کر دی۔
حال ہی میں علی سکندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ فنکار جوڑی کی طلاق نہیں ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر گردشی خبریں افواہ ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے لائیو سیشن کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارف نے برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام سے ملنے والی کامیابی کا سہرا اپنے بھائی اور اہل خانہ کو دیا لیکن حنا الطاف کا نام تک نہیں لیا جبکہ حنا نے انہیں خوب سپورٹ کیا۔
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حنا الطاف میری بہت اچھی دوست ہیں اور انہوں نے ہر جگہ ان کا تذکرہ کیا اور انہیں مینشن کیا ہے۔