فلسطینی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ آسکرز کے لیے شارٹ لسٹ کر لی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے خلاف اسرائیلی جنگ پر مبنی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ کو 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز 2025ء میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
یہ فلم فلسطینی فلم سازوں کی تیار کردہ 22 مختصر فلموں پر مشتمل ہے، جس میں غزہ کے باشندوں کی روزمرہ کی زندگی اور انہیں درپیش چیلنجز کی عکاسی کرتی ہیں، اسے فلسطینی ڈائریکٹر رشید مشہراوی نے یکجا کیا ہے۔
فلم میں شامل مختصر کہانیوں کے علاوہ علا دامو کی ’24 آورز‘ بھی شامل ہے, جو ان کے دوست مصعب النادی کے ایک دن کے تجربات کو دستاویزی شکل میں پیش کرتی ہے۔
اس دن مصعب 3 اسرائیلی فضائی حملوں سے بچ نکلے تھے، تاہم نام نہاد محفوظ علاقوں میں پناہ لینے کے باوجود وہ ملبے تلے دب گئے تھے۔
واضح رہے کہ آسکرز کی جانب سے جنوری 2025ء میں حتمی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا۔