• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی سفر سے خوف آتا ہے، پسینے چھوٹ جاتے ہیں: جنت مرزا کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

6 ماہ جاپان اور 6 ماہ پاکستان میں رہنے والی پاکستانی معروف ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فضائی سفر سے خوف آتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری فیملی جاپان میں بھی رہتی ہے جس کی وجہ سے میں اکثر وہاں کا سفر کرتی رہتی ہیں۔

جنت مرزا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 6 ماہ پاکستان اور 6 ماہ جاپان میں رہتی ہوں۔ تاہم، اس بار، جنوری میں ایک طویل مدت کے لیے جاپان جا رہی ہوں تاکہ وہاں اپنا کاروبار شروع کر سکوں۔

جنت مرزا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کراچی میں پیش آئے طیارے کے حادثے کے بعد مجھے فضائی سفر سے خوف آنے لگا ہے اور ہر سفر سے قبل محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ سفر میرا آخری سفر ہے۔

انہوں یہ بھی بتایا کہ ابتدا میں ہوائی جہاز کے سفر کا خوف بہت شدید تھا کہ پسینے بہنے لگتے تھے لیکن اب وقت کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید