کراچی (این این آئی)نجی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد سے روانہ ہونے والے 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی میں خوار ہو کر رہ گئے۔سیرین ایئر کے سی ای او محمد صفدر خان نے کہا ہے کہ مسافروں کی سیفٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، کلیئرنس ملتے ہی پرواز روانہ ہو جائے گی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن سیرین ایئر کی پرواز ای آر 1801 نے گزشتہ دوپہر اسلام آباد سے جدہ کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔دوپہر 1 بج کر 42 منٹ پر اڑان بھرنے والی پرواز کو ہنگامی صورت حال پیدا ہونے پر 3 بج کر 42 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔