• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر کارپوریشن کا مزید ہائیڈرنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن نے شہر میں مزید ہائیڈرنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا واضح رہے سرکاری ہائیڈرنٹس کے پانی کے کوٹے میں گزشتہ دنوں اضافہ کیا گیا تھا تاہم اب واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی کنکشنوں اور پانی چوری کر کے فروخت کرنے والےہائیڈرنٹس کے خلاف بھر پور کارروائی کے بعد سرکاری ہائیڈرنٹس پر پانی کے حصول کے لئے دباو بڑھ گیا ہے جس کے بعد واٹر کارپوریشن نےشہر میں مزید ہائیڈرنٹس قائم کرنے پر غور شروع کردیا ہے، یہ ہائیڈرنٹس ممکنہ طور پر منگھو پیر کے علاقے کرش پلانٹ میں پہلے سے موجود دو ہائیڈرنٹس کے قریب کھولے جائیں گے ان کی تعداد بھی دو بتائی جاتی ہےان سے پانی ضلع غربی اور کیماڑی کے علاقوں کو سپلائی کیا جائے گا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہائیڈرنٹس سے پانی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں کی خواہش اور ڈیمانڈ پر کیا جارہا ہے جن کامطالبہ ہے کہ شہر میں ہائیڈرنٹس سے پانی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید