• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، حوالہ ہنڈی کیخلاف چھاپے ، ڈیڑھ لاکھ ڈالر، 5کروڑ کی کرنسی ضبط

کراچی(اسد ابن حسن) ڈالر کی قیمت میں کمی لانے کے تناظر میں ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہنڈی حوالہ ڈیلروں کے خلاف ایف ائی اے کے چھاپوں میں دو ماہ میں تیزی اگئی ہے۔ کراچی کے چار سرکلز کی مجموعی کارکردگی کچھ یوں رہی۔ 20 چھاپوں میں 31افراد کو گرفتار کیا، ان کے قبضے سے 1 لاکھ 38 ہزار 900ڈالر ضبط کیے، دیگر ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت 10اشاریہ 562ملین پاکستانی روپے جبکہ پاکستان کرنسی کی مالیت 5کروڑ سے زائد رہی ایف ائی اے کراچی کے تین سرکلز، کارپوریٹ کرائم سرکل کے سربراہ عمران ریاض، کمرشل بینک سرکل کی سربراہ رابعہ قریشی اور اینٹی کرپشن سرکل کے سربراہ جاوید بلوچ نے اعداد و شمار دیے مگر سب سے اہم سرکل اسٹیٹ بینک سرکل کے سربراہ ایاز مہر نے اعداد و شمار دینے سے گریز کیا۔ ٹرپل سی میں 16 ایف ائی ارز، 12 گرفتار، 31200 ڈالر، 1 ہزار یورو، 3 لاکھ 3 ہزار 380 پاکستانی کرنسی، 17 موبائل فونز، دو لیپ ٹاپ اور 3 کاریں ضبط کی گئیں۔ سی بی سی میں 4 ایف ائی ارز، 8 گرفتاریاں، 90 ہزار ڈالر اور 2 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے ضبط کیے گئے۔ اے سی سی میں 7 ایف ائی ارز، 10 گرفتاریاں، 62 ہزار 800 ڈالر، 79 ہزار 889 ریال، 26 ہزار 720 درہم اور 48 لاکھ پاکستانی کرنسی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید