• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی واٹر بورڈ نجکاری کی جانب تیزی سے گامزن، پہلا بورڈ اجلاس پیر کو طلب

کراچی (طاہرعزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر نجکاری کی جانب تیزی سے گامزن ،کراچیواٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بننے کے بعد اس کا پہلا بورڈ اجلاس پیر 16 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا قائم مقام سیکرٹری بورڈزہرا دستگیر نے ارکان کو ایجنڈا جاری کر دیا جس کے مطابق ایجنڈے کی سب سے اہم بات ادارے میں پرائیویٹ ریفارم مینجرکی تقرریوں کی منظوری ہے واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ کے تحت چیف فنانشل آفیسر سمیت واٹر کارپوریشن کی چار اہم پوسٹوں پر پرائیوٹ افراد کی تقرری کرنا ہے ذرائع نے بتایا ہنٹننگ فرم پہلے ہی ان ناموں کو حتمی شکل دے چکی ہے بورڈ سے منظوری ملتے ہی پرائیویٹ سیکٹر سے یہ افراد تعینات ہو جائیں گے جو واٹر بورڈ کی پرائیویٹائزیشن کی جانب پہلا قدم ہو گا ایک خاتون کنسلٹنٹ کی بورڈ سے منظوری لئے بغیر پہلے ہی تقرری کی جا چکی ہےماضی میں واٹر بورڈ کے حکام پورےادارے یا اس کے کسی ڈپارٹمنٹ کو پرائیویٹائز کرنےکی تردید کرتے رہے ہیں جبکہ مختلف لیبر تنظیمیں مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کرتی رہی ہیں اور ان کا یہ موقف ہے کہ کراچی واٹر بورڈ واحد سرکاری ادارہ ہے جو اپنی انکم سے ملازمین کی تنخواہوں،پنشن اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ شہر میں پانی اور سیوریج کی لائنوں کی مرمت کے کام بھی انجام دیتا ہے بہتر ہو گا ایک منافع بخش ادارے کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ان اداروں کو ٹارگٹ کیا جائے جو اپنے ملازمین کو تنخواہیں وغیرہ دینے کے قابل نہیں رہے اور حکومت سندھ گرانٹ لیتے ہیں ایجنڈے میں شامل دیگر آئٹم میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن،رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوری،ڈی پی سی ٹو کی پروگریس رپورٹ اور سب کمیٹیوں کی تشکیل جیسے معاملات شامل ہیں واضح رہے حکومت سندھ کیبنٹ ڈویژن نے بورڈ ممبران کے ناموں کا چند روز قبل نوٹیفیکیشن کیا تھا جس کے ارکان کی کل تعداد 14ہے میئر یا ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اس کے چیئرمین ہونگےدیگر سرکاری ارکان میں سیکر ٹر ی لوکل گورنمنٹ یا ان کا نامزد کردہ نمائیندہ،سیکرٹری فنانس یا ان کا نمائندہ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی یا ان ن کا نمائندہ، کمشنر کراچی یا ان کا نمائندہ،ڈائریکٹر جنرل سندھ کچی آبادیز اتھارٹی اور سی ای او واٹر کاپوریشن(نان ووٹنگ ممبر) شامل ہیں پرائیویٹ ممبران میں سات لوگ شامل ہونگے ان میں ڈاکٹر سروش لودھی، ظفر اقبال سوبانی،مسز مہوش، بیرسٹر سید غلام شبیر شاہ(سابق وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے صاحبزادے)، پروفیسر ڈاکٹر ہما ناز ،تنزیل پیر ذادہ اور کیپٹن ریٹائرڈ عبدالکبیر قاضی ممبر ہوں گےماضی میں بورڈممبران میں منتخب نمائندوں ایم پی اے،ٹاون یا یو سی چیئرمین کو بھی شامل کیا جاتا تھا لیکن نئے بورڈ میں ایسا کچھ نہیں ہے اس پر بعض منتخب بلدیا تی نمائیندوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بورڈ خود شہر کے مستقبل کے بارے میں کیسے بہتر فیصلے کر سکے گا۔
اہم خبریں سے مزید