• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بینالے ٹرسٹ پیر کو سامبارا آرٹ گیلری میں آرٹ اینڈ انکلوسیویٹی تقریب کا انعقاد کرے گا

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی بینالے ٹرسٹ پیر 16 اکتوبر کو سامبارا آرٹ گیلری میں آرٹ اینڈ انکلوسیویٹی کی تقریب کا انعقاد کرے گا۔ یہ تقریب حکومت سندھ کے محکمہ ثقافت کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔جس کے مہمان خصوصی نگراں وزیر ثقافت ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ہوں گے اور جیتنے والے فنکاروں کو انعامات سے نوازیں گے۔تقریب کے پہلے حصے میں پیچا کوچہ ورکشاپ کے دوران شاندار پیشکشیں تخلیق کرنے والے ابھرتے ہوئے فنکاروں کے فن کا اعتراف کیا جائے گا۔ جیوری ممبران انعام وصول کنندگان کے ناموں کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ پیچا کوچہ ورکشاپ ایک مواصلاتی اور صلاحیت سازی کا اقدام تھا ،جس میں حیدرآباد، سکھر، نوشہرو فیروز، جامشورو، خیرپور اور کراچی کے نوجوان فنکاروں کوحیدرآباد اور کراچی میں چھ ہفتوں کے دوران تربیت دی گئی۔جبکہ دوسرے حصے میں مہمان خصوصی برطانیہ میں مقیم مصور محسن کیانی کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ مقامی ویلڈرز کی تکنیکی مدد سے اپسائیکل شدہ دھاتی اسکریپ سے تیار کردہ 6 فٹ بائی 3 فٹ لمبے پرندے کا یہ مجسمہ کراچی بینالے ٹرسٹ کی جانب سے کراچی کے عوام کو تحفے کے طور پر نصب کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید