اسٹاک ہوم (اے ایف پی) سویڈن کی ایک عدالت نے گزشتہ روز ایک شخص کو 2020میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذریعے نسلی منافرت کو ہوا دینے کا مجرم قرار دیا،واضح رہے کہ سویڈن کے عدالتی نظام نے پہلی بار اسلام کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ چلایا ہے۔یہ سزا رواں سال کے اوائل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ایک لہر کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے بین الاقوامی غم و غصے کو جنم دیا تھا اور سویڈن کو ترجیحی ہدف بنا دیا تھا، جس پر ملک کی انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کے انتباہ کی سطح کو بڑھایا دیا تھا۔سویڈش حکومت نے بے حرمتی کی مذمت کی لیکن ہربار ملک کے وسیع آزادی اظہار کے قوانین کو برقرار رکھا۔