اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )کینیڈین سفارتی وفد نے پاسپورٹس اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے وفد کا خیر مقدم کیاوفد نے نئے سٹیٹ آف دی آرٹ جدید پروڈکشن یونٹ کا وزٹ کیاسفارتی وفد کو ای پاسپورٹس اور ایم آر پی پاسپورٹس پرنٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ نئی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافے کے بعد پاسپورٹس کی دنیا بھر میں بروقت فراہمی جاری ہے، ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں پاسپورٹس میں جدید سیکورٹی فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں، وفد کی جانب سے جدید پاسپورٹ پرنٹنگ میں سیکورٹی فیچرز میں دلچسپی کا اظہار کیا، وفد نے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل اور بیک لاگ کے خاتمے میں ڈی جی پاسپورٹس کی خدمات کو سراہا وفد میں جوشوا میلڈنبرگر اور مس روزلین لیمائر کیڈئکس شامل تھے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے سفارتی وفد کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔