• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو عالمی سطح پر سروس میں تعطل کا سامنا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) اس وقت دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے، یہ تعطل اُس عالمی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو جمعرات 22مئی کو بھی کرنا پڑا تھا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال کیا، پی ٹی اے کو دوران تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے “نیٹ بلاکس” نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ایکس‘ کو درپیش یہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملک کی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹی اے اس صورتحال کی مسلسل نگرانی کئے ہوئے ہے اور عوام کو کسی بھی اہم پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید