• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اِی ٹی لاہور میں سینٹر آف ایکسیلنس فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ قائم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک تاریخی اقدام کے تحت، یو ای ٹی لاہور کے طلباء کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس فار ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ 51.1ملین روپے کی خطیر رقم سے قائم کر دیا گیا ہے۔ جدید ترین سینٹر آف ایکسیلنس فار ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ ٹریننگ (سی ای آر ڈی ٹی) کی تکمیل کے بعد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران عباسی نے بطور مہمان خصوصی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں طلباء کے لیے اس بے مثال سہولت کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی (سی ایس آر) پروگرام کے تحت لاہور یو ای ٹی کو یہ بے مثال اقدام فراہم کیا ہے۔ پی پی ایل کے ایم ڈی نے وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، کے ساتھ ساتھ سینئر حکام اور صنعت کے نمائندوں کی موجودگی میں یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے تین سال (2022-25) کے دوران 51.1 ملین روپے کی گرانٹ کے ساتھ، سی ای آر ڈی ٹی اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان ایک مثالی تعاون ہے جس کا مقصد تیل اور گیس کے شعبے میں پاکستان کی مقامی تکنیکی مہارت اور تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید