لاہور ( نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے8روز بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کےمطابق شاہ محمود قریشی کو 17مئی کو سینہ میں درد کے باعث پی آئی سی کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا تھا جس کےبعد انہیں سی سی یو تھری میں زیر علاج رکھ کر مختلف ٹیسٹ کئے گزشتہ روز انکی حالت کو تسلی بخش قراردیئے جانے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔