• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، انجینئر امیر مقام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ (دوسرا حصہ)، خیبرپختونخوا کی ”عجب کرپشن کی غضب کہانی“ جرگہ میں

کراچی (جنگ نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مجھ پر سات مرتبہ خودکش حملے ہوچکے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے لیڈر کا فیصلہ میاں نوازشریف کریں گے۔ میری بھی خواہش ہے کہ بطور وزیراعلیٰ صوبے کی خدمت کروں۔ تفصیلی انٹریو (دوسرا حصہ) ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ ٭ خیبرپختونخوا میں ہونے والی ”عجب کرپشن کی غضب داستانیں“ پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کی جائیں گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں پروگرام ”جرگہ“ شب 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید