اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیرِ اعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیریموف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی ترقی کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔