• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو ملک میں جمہوریت قبول نہیں، سلمان اکرم

لاہور (نیوز ایجنسیاں)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو ملک میں جمہوریت قبول نہیں، پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے کہاکہ ہمارا عدالتی نظام بے معنی ہو کر رہ گیا، یہ ہم پر فرض ہے آئین کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹ پر مبنی نظام مسلط کردیا گیا ہے، الیکشن لوٹنے کے بعد ہماری عدالتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں کو اس ملک میں جمہوریت قبول نہیں ہے۔ حامد خان نے کہا کہ شہباز شریف ایک پپٹ ہیں ، انہیں خود کو وزیراعظم کہتے ہوئے خود کو شرم آنی چاہئے، 26ویں ترمیم کیلئے ووٹ ڈالنے والوں کے نام سیاہ باب سے لکھے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید