• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ، ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے سے انکار

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے 10روز کی طویل سماعتوں کے بعد 11مئی کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی تاہم حکومت نے اس درخواست کی مخالفت کی تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کے روز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دینے سے معذوری ظاہر کی تاہم عدالت نے مرکزی حکومت کو ہم جنس پرست کمیونٹی کے حقوق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید