• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات‘ خضدار تربت اورخاران میں آج بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں منگل کو موسم خشک جبکہ خضدار،قلات، لسبیلہ،آواران ، تربت ، پنجگور اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت08، بارکھان15، دالبندین15، گوادر25، قلات06،خضدار15، لسبیلہ16، نوکنڈی 16، سبی20،تربت26اور ژوب میں 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج بدھ کو خضدار، قلات، لسبیلہ،آواران ، تربت ، پنجگور اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
کوئٹہ سے مزید