• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس شروع، نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کی شرکت

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی---فائل فوٹو
نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی---فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) جنرل سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا وزارتی اجلاس شروع ہو چکا ہے، وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

او آئی سی سیکریٹریٹ پہنچنے پر سیکریٹری جنرل طہٰ نے جلیل عباس جیلانی کا استقبال کیا۔

وزیرِخارجہ جلیل عباس جیلانی کے ہمراہ او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل نمائندے فواد شیر بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جلیل عباس جیلانی سعودی عرب، ایران، کویت کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

او آئی سی وزارتی اجلاس میں جلیل عباس جیلانی پاکستان کا مؤقف بھی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ سمیت کویت اور ایران کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلامی ممالک کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے اسرائیل پر تیل کی پابندیوں سمیت دیگر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ نے اسرائیل سے سفیروں کو واپس بلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید