غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، جس میں 3500 سے زائد افراد شہد ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کے علاج میں مصروف پیرامیڈیکل اسٹاف میں شامل خاتون اپنے بھائی کی لاش دیکھ کر شدت جذبات سے بے قابو ہوگئی۔
خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، فلسطینی صحافی سمیت کئی بین الاقوامی صحافیوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف خاتون کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے بھائی کی لاش دیکھ کر خاتون غم سے نڈھال نظر آرہی ہیں اور زار و قطار رو رہی ہیں جبکہ ان کے دیگر ساتھی انہیں دلاسہ دینے میں مصروف ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں فلسطینی صحافی نے لکھا کہ ’یہ خاتون زخمیوں کی مدد میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کی نظر ایک لاش پر پڑی جو ان کے بھائی کی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہیں۔