• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے یہودیوں نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا


اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں، امریکا کے یہودیوں نے بھی غزہ کو جینے دو اور جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

 یہودیوں نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت میں گھس کر یہودیوں کے نام پر لڑائی نہ کرنے کا کہا۔

لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین نے نماز ادا کی، جرمنی میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے کیے گئے۔

فلسطین کے شہر رام اللّٰہ میں اسرائیلی مظالم کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں عیسائی پادری نے بھی شرکت کی۔

 الجزائر میں بھی مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید