• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کی قید سے رہائی پانے والی امریکی ماں بیٹی کی تصویر جاری

انٹرنیشنل میڈیا
انٹرنیشنل میڈیا

حماس کی قید سے رہائی پانے والی امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کی تصویر جاری کردی گئی۔

حماس کا کہنا ہے کہ انہیں قطری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ 200 افراد میں سے یہ پہلی رہائی ہے۔

انہوں نے قطر کا اس سلسلے میں مدد کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام یرغمال افراد کو فوری، بغیر شرائط کے رہا کیا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب بھی 10 امریکی لاپتا ہیں جن میں سے بعض یرغمال ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید