نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت نے گزشتہ روزاپنے آئندہ انسان بردارمشن مدار میں بھیجنےکیلئے پہلا بغیر پائلٹ کے آزمائشی رن کا کامیان لانچ کیا۔اسکائی کرافٹ گگنیان مشن 2025میں تین خلابازوں کو زمین کے مدار میں لے کر جائے گا، جو بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم اسرو کی تکنیکی صلاحیتوں کا ایک اہم پیمانہ ہے۔گزشتہ روزراکٹ نے اپنے عملے کے ماڈیول کے ہنگامی فرار کے نظام کا تجربہ کیا، جو تھرسٹر سے الگ ہو گیا اور لانچ کے تقریباً 10 منٹ بعد سمندر میں اترا۔اسرو کے سربراہ ایس سوما ناتھ نے مشن کی کامیابی کا اعلان کیا۔قبل ازیں،خراب موسم اور انجن میں خرابی کے باعث لفٹ کو دو گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔اسرو 2025 میں حتمی انسان بردار مشن سے قبل 20 بڑے ٹیسٹوں کی ایک سیریز کرے گا، جس میں روبوٹ کو بیرونی خلا میں لے جانا بھی شامل ہے۔اسرو کے مطابق، گگنیان بھارت کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہے اور اس کی تخمینہ الگت1.08 ارب ڈالر ہے۔بھارت اگست میں روس، امریکہ اور چین کے بعد چاند پر بغیر پائلٹ کے جہاز اتارنے والا چوتھا ملک بن گیا۔بھارت 2025 تک چاند پر ایک اور تحقیقاتی مشن بھیجنے کے لیے جاپان کے ساتھ ایک مشترکہ مشن اور آئندہ دو سال کے اندر وینس پر مداری مشن بھیجنے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔