کراچی(اسٹاف رپورٹر) مبینہ ٹاون تھانے کی حدودجامعہ کراچی کے بیت الخلاء سے پر اسرارطور پرنوجوان طالب علم کی لاش برآمدہوئی ،لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،جہاں اس کی شناخت 26سالہ مختیار ولد حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے. پولیس ذرائع کے مطابق متوفی ایچ ای جے انسٹیٹیوٹ میں ایم فل کا طالب علم اور تعلق سوات سے تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک واقعہ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو گا، بظاہر موت طبعی معلوم ہوتی ہے ،مزید تفتیش جاری ہے۔