• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : پولیس کارروائیوں میں 22 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 22ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چینی قبضے میں لیکر کسٹم کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق نیو سریاب پولیس نے چینی ذخیرہ کی گئی 556پارسل قبضے میں لے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں مفرور ملزم اسلم کو گرفتار کرلیا نوحصار پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان منور احمد ، علی نواز کو گرفتار کرکے نقدی، موبائل واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل برآمدکرلیا بروری پولیس نے منشیات فروش زبیر کو گرفتار کر کے سے ایک کلوچرس قبضے میں لے لی منظور شہید پولیس نے اشتہاری بلال احمد ، جبکہ نامزد ملزمان جمیل ،نثار اور اسرار کو گرفتار کرلیا سیٹلائیٹ ٹاو پولیس نے دوران چیکنگ روزی خان سے پسٹل برآمدکرلئے زرغون آباد پولیس نے مفرور ملزم حیات اللہ ،صدیق اللہ کو جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب جمعہ گل کو گرفتار کرلیا کینٹ پولیس نے نثار احمد کے قبضہ سے 1020گرام چرس اسی طرح نیو کچلاک پولیس نے مسلم خان کے قبضہ سے 1080گرام چرس ہنہ اوڑک پولیس نے صلاح الدین سے 1100گرام چرس برآمدکرلی بروری پولیس نے مفرور ملزم محمد عمر کو گوالمنڈی پولیس نے اشتہاری محمد زاہد اور بسم اللہ کے قبضے سے 520گرام چرس برآمدکرلی۔
کوئٹہ سے مزید