• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی ایکسپورٹ وصولیاں ایکسپورٹرز اسپیشلائز فارن کرنسی اکاؤنٹ میں رکھنے کی حد بڑھا دی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی ٹی ایکسپورٹ وصولیاں ایکسپورٹرز اسپیشلائز فارن کرنسی اکاؤنٹ میں رکھنے کی حد بڑھا دی گئی۔

آئی ٹی ایکسپورٹس کی 50 فیصد رقم ایکسپورٹرز اسپیشلائز فارن اکاؤنٹ میں رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

ایکسپورٹرز اسپیشلائز کھاتوں میں پہلے زرمبادلہ رکھنے کی حد ایکسپورٹس وصولی کے 35 فیصد تھی۔

فری لانسرز اب گھر بیٹھے یا بینک جا کر پرائمری کھاتے کھول سکیں گے اور ساتھ ہی فری لانسرز کے لیے ایکسپورٹرز اسپیشلائز کھاتہ بھی کھلے گا۔

فری لانسرز 50 فیصد کمائی یا 5 ہزار ڈالر ماہانہ جو زیادہ ہوں اپنے ایکسپورٹرز اسپیشلائز کھاتوں میں رکھ سکتے ہیں۔

ایکسپورٹرز اسپیشلائز کھاتوں میں جمع رقم سے آئی ٹی افراد عالمی ادائیگیاں کرسکیں گے اور آئی ٹی افراد کو عالمی ادائیگی کے لیے اسٹیٹ بینک کی پیشگی اجازت بھی ضروری نہیں ہوگی۔

بینکوں کو ایکسپورٹرز اسپیشلائز کھاتوں کے ڈیبٹ کارڈ بھی جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید