• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر خارجہ کی نیویارک آمد، مسئلہ فلسطین پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کرینگے

سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان، (فائل فوٹو)۔
سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان، (فائل فوٹو)۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نیویارک پہنچ گئے۔ سعودی وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جاری کشیدگی پر اعلیٰ سطح کے مذاکراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذاکراتی اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہوگا۔

اعلیٰ سطح کے مذاکراتی اجلاس میں غزہ کی پٹی اور گرد و نواح کی حالیہ صورتحال پر بحث کی جائے گی۔ 

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں کشیدہ صورتحال کو روکنے، عام شہریوں کا تحفظ اور امن مذاکرات کی بحالی کیلئے بین الاقوامی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید