• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاجرہ یامین کو بولڈ تصویریں شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

اداکارہ ہاجرہ یامین---فائل فوٹو
اداکارہ ہاجرہ یامین---فائل فوٹو 

پاکستانی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین کو سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصویریں شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ویسے تو سوشل میڈیا پر کی گئی ہر پوسٹ اکاؤنٹ ہینڈل استعمال کرنے والے کا ذاتی مسئلہ ہوتا ہے، سوشل میڈیا ایک مادر پدر آزاد پلیٹ فارم ہے جسے ہر کوئی اپنے مطابق استعمال کر رہا ہے مگر پاکستانی اداکاراؤں کو اس کی اجازت نہیں ہے۔

پاکستانی متعدد اداکارائیں آج تک سوشل میڈیا پر مختصر کپڑوں میں تصویریں شیئر کر کے سخت تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

اس بار سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی توپوں کا رُخ ہاجرہ یامین کی جانب کر دیا ہے۔

ہاجرہ یامین کا سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اپنی مختصر لباس میں تصویریں شیئر کرنا ہی تھا کہ صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تصویروں میں ہاجرہ یامین نے سفید رنگ کا مختصر لباس پہنا ہوا ہے جن میں وہ سمندر کنارے دوستوں کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید