لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت کو اس بات کا احساس ہوگیا کہ کینیڈا کے ساتھ کشیدگی اس کے مفاد میں نہیں۔ بھارت نے کینیڈا کے لئے ویزہ سروسز فوری طور پر بحال کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر انٹری ویزہ، بزنس ویزہ، میڈیکل ویزہ اور کانفرنس ویزہ کی سروسز کو بحال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اوٹاوا میں بھارتی سفارتخانے نے پریس ریلیز جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں سکھ لیڈر کے قتل کا الزام بھارت پر لگائے جانے کے بعد تقریبا ایک ماہ قبل بھارت نے کینیڈا کے شہریوں کیلئے ویزہ سروسز معطل کردی تھیں۔