• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کیساتھ تعاون، اختلافات دور کرنے کیلئے تیار ہیں، چینی صدر

کراچی(نیوز ڈیسک)چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق،چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز کہاکہ چین امریکاکے ساتھ اپنے اختلافات دور کرتے ہوئے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے نیویارک میں نیشنل کمیٹی برائے امریکا چین تعلقات کے سالانہ عشائیہ کے موقع پر بھجوائے گئے خط میں لکھا ہے کہ امریکا اور چین ساتھ رہنے کا صحیح طریقہ اختیار کر سکتے ہیں یا نہیں، یہ دنیا کے لیے اہم ہو گا۔شی جن پنگ کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم تعلقات کا مطالبہ ،جو ان کے بقول باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون کے اصولوں پر استوار ہونا چاہیے ،رواں ہفتے کے آخر میں وزیر خارجہ وانگ یی کے واشنگٹن کے اہم دورے سے قبل سامنے آیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن اور شی جن پنگ کے درمیان نومبر میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہی اجلاس کے موقع پر سان فرانسسکو میں ملاقات متوقع ہے۔اس تناظر میں اعلیٰ چینی سفارت کار کا جمعرات سے ہفتےتک دورہ اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سمیت کئی اعلیٰ امریکی حکام نے رواں سال بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید