• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری، مواصلاتی نظام تباہ، شہادتوں کا خدشہ

وحشیانہ بمباری کے باعث غزہ میں کمیونیکیشن کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔
وحشیانہ بمباری کے باعث غزہ میں کمیونیکیشن کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔

اسرائیل نے غزہ پر بیک وقت فضا اور زمین سے حملہ کردیا جس کے دوران شدید بمباری کی گئی، تازہ حملے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کچھ دیر قبل غزہ پر وحشیانہ بمباری کی، جس کے باعث غزہ میں کمیونیکیشن کا نظام مکمل تباہ ہوگیا۔

فلسطنیی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس اور موبائل سگنل نیٹ ورک بھی بند ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بڑی تعداد میں بمباری کی گئی ہے جس سے شہر کی  فضا آگ کے گولوں سے جگمگا اٹھی ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی بمباری اور توپ سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس کا غزہ میں اپنے آپریشن روم اورغزہ میں کام  کرنے والی اس کی تمام ٹیموں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ اسرائیل نے ’بہت اہم طریقے سے‘ فضائی حملوں میں اضافہ کیا ہے اور ہماری بری افواج  بھی غزہ میں ’اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی ہیں۔‘

انہوں نے غزہ شہر کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ جمعہ کی رات جنوب کی طرف چلے جائیں، کیونکہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں نے پٹی کو تباہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید