• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا غزہ میں حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دعویٰ

ترجمان اسرائیلی فوج ---فائل فوٹو
ترجمان اسرائیلی فوج ---فائل فوٹو 

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے غزہ میں حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن میں توسیع کی جا رہی ہے، حملوں میں عمارتوں میں چھپے حماس کے درجنوں جنگجو مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

القدس اسپتال میں 12 ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

اسپتال میں 400 مریض اور سیکڑوں زخمی زیرِ علاج ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید