• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کے میزائل حملے

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں القدس اسپتال کے اطراف اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے القدس اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

القدس اسپتال میں 12 ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے، اسپتال میں 400 مریض اور سیکڑوں زخمی زیرِ علاج ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ القدس اسپتال پر بمباری جنگی جرم ہو گا۔

مغربی کنارے کے شہر جنین میں 4 فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے کے شہر جنین میں 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ 7 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد کم از کم 114 ہو گئی جبکہ مغربی کنارے سے گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 1600 ہوچکی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں مواصلاتی رابطے امریکی دباؤ پر بحال کیے ہیں۔

امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل پر واضح کیا کہ غزہ میں مواصلاتی رابطے بحال کرنا ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید