کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل ٹاؤن قادر نگر کے قریب واقع گھر میں مہنگائی سے تنگ آکر ماں کی 2 کمسن بیٹیوں سمیت زہرکھا کر خودکشی کی کوشش، ایک بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ ماں اور ایک بیٹی بےہوش ہوگئی ، لاش اوربے ہوش ہونے والی ماں اور بیٹی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں جاں بحق بیٹی کی شناخت 2سال کی ثناء دختر اسلم ،اوربےہوش ماں کی 30 سالہ نورجہان زوجہ اسلم اور 6 برس کی حناءدختر اسلم کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق خاتون اور بچی کو طبی امداددی جارہی ہے۔