کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے گریز کریں،پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث پائے جانے والے شخص کے خلاف دفعہ 324 (اقدام قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔اگر کوئی شہری کسی بھی غیر قانونی فعل کو ہوتے ہوئے دیکھے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 پر اطلاع دے۔