کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ پوری قوم اور تمام قومی اداروں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہی ملک کی تعمیر و ترقی کی بنیاد ہے، پاکستان اس وقت جن سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز سے گزر رہا ہے ان کا حل محض باہمی ہم آہنگی، آئین و قانون کی بالادستی اور قومی مفاد کو ذاتی و گروہی مفادات پر ترجیح دینے میں ہے،انہوں نے کہا کہ قومی ادارے ریاست کے ستون ہیں اور ان کی مضبوطی، شفافیت اور آئینی د ائرے میں رہ کر کام کرنا ملک کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔