کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک اور پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کراچی میں آٹو مینوفیکچررز کی سہولت کے لیے 132کے وی کا ایک مخصوص گرڈ اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا‘یہ منصوبہ پاک سوزوکی کی بڑھتی ہوئی پیداواری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 20 میگاواٹ تک قابلِ اعتماد اور مؤثر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ کے۔الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کے مطابق یہ منصوبہ صرف بجلی کا کنکشن نہیں بلکہ پاکستان کے آٹوموٹو سیکٹر کی بدلتی ہوئی ضروریات کا پیشگی ادراک کرتے ہوئے حل فراہم کرنے کے بارے میں ہے‘پاک سوزوکی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیروشی کاوامورا نے کہا کہ ہمارے آپریشنز اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے قابلِ اعتماد توانائی اہم ہے‘کے الیکٹرک کے ساتھ مخصوص گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے یہ شراکت داری ہمیں پیداواری کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد دے گی ۔