• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور ترکیہ کا مشرق وسطیٰ میں جنگ روکنے کیلئے کانفرنس کرانے کا مطالبہ

 
ایران اور ترکیہ کے وزراء خارجہ
ایران اور ترکیہ کے وزراء خارجہ

ایران اور ترکیہ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ روکنے کےلیے علاقائی کانفرنس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ترکیہ میں ایرانی اور ترک وزرائے خارجہ نے مشترکا پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ 

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان نے کہا کہ غزہ میں ہمارے بھائیوں پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے غزہ میں جاری انسانی المیہ خطے میں جنگ کا سبب بنے۔ 

ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کا یوکرین اور فلسطین کے معاملے میں دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا میں انصاف چاہتے ہیں تو اصول و قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا کہ غزہ میں حملے جاری رہے تو نتائج سنگین ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی نہ ہوئی اور امریکا و صیہونی ریاست کی جانب سے حملے جاری رہے تو نتائج سنگین ہوں گے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ ترکیہ جلد متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید