ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی حکومتوں کو غزہ میں جرائم کے جلد خاتمے پر اصرار کرنا چاہیے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے تہران میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک کو صیہونی ریاست سے معاشی تعاون نہیں کرنا چاہیے، مسلم ممالک اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ غزہ کی آبادی پر کون دباؤ ڈال رہا ہے؟
آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں پردباؤ ڈالنے والوں میں صرف صیہونی ریاست شامل نہیں۔