کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایک یونیورسٹی نے حماس کی حمایت پر نیشنل اسٹوڈنٹس فار جسٹس ان فلسطین (ایس جے پی) نامی طلبہ تنظیم پر پابندی لگادی ، غزہ میں جاری جنگ کا معاملہ امریکی یونیورسٹیوں میں بھی زیر بحث ہے ۔ بوسٹن کے باہر موجود برانڈیز یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے حماس کی کھلم کھلا حمایت پر فلسطینی طلبہ تنظیم کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ اسے مزید تسلیم نہیں کریں گے ۔ ایس جے پی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی ایک تقریب کا اعلان کیا تھا ۔